کتاب کا تعارف
تعارف
اوپر دی گئی کتابی معلومات کے تسلسل میں
کتاب کا تعارف
کتاب کے بارے میں
ہمارے ہاں دینیات کی پوری تعلیم کا عام انداز اب تک یہ رہا ہے کہ طلبہ کو زیادہ تر فقہی مسائل پڑھائے جاتے ہیں جن میں نماز ، روزہ ، طہارت اور اسی نوعیت کی دوسری چیزوں کی تفصیلات ہوتی ہیں۔ عقائد کی تعلیم نسبتاً کم ہوتی ہے، اور وہ بھی نتیجہ خیز نہیں ہوتی۔ طالب علم کو آخر وقت تک یہ معلوم نہیں ہوتا کہ اسلام کیا ہے، کیا چاہتا ہے اور کیوں چاہتا ہے، اس کے عقائد کا انسان کی زندگی سے کیا تعلق ہے؟ وہ اگر تسلیم کیے جائیں تو ان کا فائدہ کیا ہے اور نہ تسلیم کیے جائیں تو نقصان کیا ہے؟اسلام محض تحکم کے طور پر ان عقائد کو منوا لینا چاہتا ہے یا اس کے پاس ان کی صحت و صداقت کے لیے کوئی دلیل بھی ہے؟ یہ تمام امور دین کی سمجھ اور اعتقاد کی درستی کے لیے نہایت ضروری ہیں۔ جب تک یہ ذہن نشین نہ ہوں، فقہی مسائل کی تعلیم کوئی فائدہ نہیں دے سکتی کیونکہ ایمان کے بغیر احکام کی اطاعت ممکن نہیں ، اور ایمان صرف عقائد ہی کے ٹھیک ٹھیک سمجھنے سے مستحکم ہو سکتا ہے۔
