ریڈ مودودی ؒ کی اس ویب سائٹ پر آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
اب آپ مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی رحمتہ اللہ علیہ کی کتابوں کو ’’پی ڈی ایف ‘‘ کے ساتھ ساتھ ’’یونی کوڈ ورژن‘‘ میں بھی پڑھ سکتے ہیں۔کتابوں کی دستیابی کے حوالے سے ہم ’’اسلامک پبلی کیشنز(پرائیوٹ) لمیٹڈ، لاہور‘‘، کے شکر گزار ہیں کہ اُنھوں نے اس کارِ خیر تک رسائی دی۔ اس صفحے پر آپ متعلقہ کتاب PDF میں ملاحظہ کیجیے۔
مجدد سیّد ابوالاعلٰی مودودیؒ کی یہ تاریخی تالیف ”سلاجقہ“ حصّہ اول پہلی بار 1954 میں طبع ہوئی تھی لیکن قلیل عرصہ میں ہی یہ کتاب فروخت ہو کر بازار میں نایاب ہو گئ، کافی عرصہ تک احباب و قارئین کا تقاضہ رہا کہ اس کتاب کو جلد از جلد شائع کیا جاۓ، لیکن یہ سوچ کر اِس کی اشاعت ملتوی ہوتی رہی کہ شاید مصنف محترم کو آئندہ ایسے اوقاتِ فرصت میسر آ جائیں کہ وہ اِس کتاب کا حصّہ دوم مکمل کر سکیں اور پھر اسے یکجا شائع کیا جا سکے۔ لیکن مولانا محترمؒ کی روزافزوں علمی، جماعتی اور سیاسی سرگرمیاں خصوصاََ تفہیم القرآن جیسی بُلند پایہ تفسیر نے اُنھیں اس کی مہلت ہی نہ دی کہ وہ اس کے حصّہ دوم کی طرف توجہ دے سکتے۔ یہاں تک کہ ان کی مہلتِ عمر ہی مکمل ہو گی۔ اَب ہم تاریخِ اِسلامی کے طلباء کیلۓ اور شائقین کی اشد ضرورت اور پیہم اصرار کے پیشِ نظر اِس کتاب کے حصّہ اول کو ہی روایتی معیارِ کتابت و طباعت کے ساتھ پیش کر رہے ہیں۔ ہمیں اُمید ہے کہ تاریخِ اِسلامی سے شغف رکھنے والے حضرات اِس بُلند پایہ تالیف سے کماحقہ استفادہ کریں گے۔