ریڈ مودودی ؒ کی اس ویب سائٹ پر آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
اب آپ مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی رحمتہ اللہ علیہ کی کتابوں کو ’’پی ڈی ایف ‘‘ کے ساتھ ساتھ ’’یونی کوڈ ورژن‘‘ میں بھی پڑھ سکتے ہیں۔کتابوں کی دستیابی کے حوالے سے ہم ’’اسلامک پبلی کیشنز(پرائیوٹ) لمیٹڈ، لاہور‘‘، کے شکر گزار ہیں کہ اُنھوں نے اس کارِ خیر تک رسائی دی۔ اس صفحے پر آپ متعلقہ کتاب PDF اور Unicode میں ملاحظہ کیجیے۔
مولانا مودودیؒ کی خدمات اس لیے بھی بہت زیادہ اہم ہیں کہ بقول مولانا منظور نعمانی ؒ کہ ’بلا مبالغہ ہزاروں ایسے نوجوان ہیں جو مغربی تعلیم اور اس کی تعلیم گاہوں کی الحاد پرور فضا کے اثرات سے تشکیک اور بے یقینی کی بیماری میں مبتلا ہو کر اسلام سے بالکل نکل چکے تھے یا نکل جانے والے تھے لیکن سید مودودی کی تحریروں نے اُنھیں نہ صرف پھر سے مسلمان بنایا بلکہ ان کی عملی زندگی میں دین کا ایسا رنگ غالب آیا کہ موروثی مسلمانوں کے لیے وہ رول ماڈل ہیں۔‘
کلمہ طیبہ کا پیغام میں اُنھوں نے کلمے کا حقیقی مقصد بتایا کہ یہ چند الفاظ بول کر ہم اپنی زندگی کا ایک رخ متعین کردیتے ہیں کہ اب ہماری زندگی کس ٹریک پر چلے گی۔ مولانا مودودیؒ نے مثالوں کے ذریعے کلمے کی اہمیت سمجھانے کی کوشش کی ہے۔
یہ مختصر سا کتابچہ مولانا مودودیؒ کی شاہکار کتاب’ خطبات‘ سے مرتب کیا گیا ہے۔
یہ کتاب دراصل مولانا کے ان خطبات کا مجموعہ ہے جو آپ نے دیہات کے عام لوگوں کے سامنے جمعے کے اجتماعات میں دیے۔ ان خطبات میں آپ نے اسلام کے بنیادی ارکان کو دل میں اُتر جانے والے دلائل کے ساتھ آسان انداز میں پیش کیا ہے اور کمال یہ ہے کہ اس کتاب کو عام وخاص،کم علم واعلیٰ تعلیم یافتہ،ہر ایک یکساں ذوق وشوق سے پڑھتا ہے اور اس سے فائدہ اُٹھاتا ہے۔