اسلام دور جدید کا مذہب

ریڈ مودودی ؒ   کی اس ویب سائٹ پر آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
اب آپ مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی رحمتہ اللہ علیہ کی کتابوں کو ’’پی ڈی ایف ‘‘ کے ساتھ ساتھ ’’یونی کوڈ ورژن‘‘ میں بھی پڑھ سکتے ہیں۔کتابوں کی دستیابی کے حوالے سے ہم ’’اسلامک پبلی کیشنز(پرائیوٹ) لمیٹڈ، لاہور‘‘، کے شکر گزار ہیں کہ اُنھوں نے اس کارِ خیر تک رسائی دی۔ اس صفحے پر آپ متعلقہ کتاب PDF اور Unicode میں ملاحظہ کیجیے۔

 

 

یہ مختصر سی کتاب 32صفحات پر مشتمل ہے، اس کتاب میں مولانا سید ابولااعلیٰ مودودی ؒ سے بی بی سی کے نمائندے ولیم کرالے نے ایک طویل انٹرویو لیا، اسی طرح ڈیلی سن، سوئس ٹیلی ویژن اور اٹلی ٹیلی ویژن کے بھی انٹرویوز اس میں شامل ہیں۔
مغربی دنیا کے میڈیا نے مولانا مودودیؒ سے اسلام، اسلامی تہذیب، اسلام کی مقرر کردہ سزائیں اور خواتین سے متعلق سوالات کیے۔ مولانا مودودیؒ نے ان تمام نامہ نگاروں کے انٹرویوز کے تسلی بخش جوابات دیے۔ ان جوابات کے ذریعے ہم یہ بخوبی سمجھ سکتے ہیں کہ ایک اسلامی معاشرہ کیا ہے اور اسے کیسا ہونا چاہیے؟
ہم مغربی معاشرے سے ممتاز کیوں ہیں؟
عورتوں کے حوالے سے مغرب مستقل کیا غلطیاں کررہا ہے؟
مغربی معاشرے میں عورت کو آزادی ملنے کے باوجود عورت تباہ حال کیوں ہے؟
کیا اسلامی سزائیں ظالمانہ ہیں؟
یا پھر مغرب مجرم کے جرم کو نظر انداز کرکے اس سے ہمدردی برت کر معاشرے کو تباہی کے دہانے پر لے آیا ہے۔
شراب اور سود کی حرمت اسلام میں کیوں ہے؟
یہ اور اس قسم کے کئی سوالات کے جوابات ذہن کو یکسو کرتے ہیں، کئی برس گزرنے کے باوجودبھی یہی سوالات آج بھی دہرائے جارہے ہیں، اس کتاب کو پڑھ کر آپ کو کئی اشکالات کے جوابات مل جائیں گے۔