ہدایات

ریڈ مودودی ؒ   کی اس ویب سائٹ پر آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
اب آپ مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی رحمتہ اللہ علیہ کی کتابوں کو ’’پی ڈی ایف ‘‘ کے ساتھ ساتھ ’’یونی کوڈ ورژن‘‘ میں بھی پڑھ سکتے ہیں۔کتابوں کی دستیابی کے حوالے سے ہم ’’اسلامک پبلی کیشنز(پرائیوٹ) لمیٹڈ، لاہور‘‘، کے شکر گزار ہیں کہ اُنھوں نے اس کارِ خیر تک رسائی دی۔ اس صفحے پر آپ متعلقہ کتاب PDF اور Unicode میں ملاحظہ کیجیے۔

 

یہ کتاب دراصل 13نومبر 1951ءکو اجتماع عام کے آخری اجلاس میں کی گئی تقریر سے مرتب کی گئی ہے، یہ اجلاس کراچی میں منعقد کیا گیا تھا۔
ان ”ہدایات“ کی خاص بات یہ ہے کہ یہ صرف جماعت اسلامی یا اس سے وابستگان کے بجائے ہر اس شخص کی کتاب بن گئی ہے جو دین اسلام کا نظام اس دنیا میں رائج کرنے کی جدوجہد کررہا ہے۔بڑا ادیب، لیڈر کا کمال ہی یہی ہے کہ اس کی تحریر اور تقریر دونوں مقامیت سے نکل کر بین الاقوامی سطح پر ہر شخص کے لیے قابل قبول بن جاتی ہے، اس کا درد سبھی کا درد بن جاتا ہے۔اس کی بات جتنی پاکستانیوں کو سمجھ آتی ہے اتنی ہی مصر کا شہری بھی سمجھ سکتا ہے۔
اس کتاب میں مولانا مودودیؒ نے بات تعلق باللہ سے شروع کی اور تعلق باللہ کو بڑھانے کے مختلف طریقے بھی بتائے۔
حقیقت یہی ہے کہ یہ تعلق باللہ ہی دراصل اسلامی تحاریک کا حسن ہے کہ وہ رنگ ونسل، زبان وقوم کے بجاے اپنے تعلقات کی بنیاد اللہ سے تعلق کی بنیاد پر استوار کرتے ہیں۔
اس کتاب میں اجتماعیت کو تباہ کرنے والے عوامل کی بھی نشاندہی کرکے آپس کی اصلاح کا طریقہ بھی بتایا گیا ہے۔
سید مودودیؒ نے انفاق فی سبیل اللہ پر خاص زور دیا ہے کہ وہ اجتماعیت کو مضبوط بناتی ہیں۔