ریڈ مودودی ؒ کی اس ویب سائٹ پر آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
اب آپ مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی رحمتہ اللہ علیہ کی کتابوں کو ’’پی ڈی ایف ‘‘ کے ساتھ ساتھ ’’یونی کوڈ ورژن‘‘ میں بھی پڑھ سکتے ہیں۔کتابوں کی دستیابی کے حوالے سے ہم ’’اسلامک پبلی کیشنز(پرائیوٹ) لمیٹڈ، لاہور‘‘، کے شکر گزار ہیں کہ اُنھوں نے اس کارِ خیر تک رسائی دی۔ اس صفحے پر آپ متعلقہ کتاب PDF اور Unicode میں ملاحظہ کیجیے۔
اسلام میں خواتین کی جو اہمیت ہے وہ شاید ہی کسی دوسرے مذہب نے عورت کو دی۔سید مودودیؒ نے رسائل ومسائل سے لیکر ”پردہ “ نامی کتاب تک میں عورت کے کردار اور اس کے کام کی تشریح وتوضیح کی ہے۔
ہم دیکھتے ہیں کہ اسلام کی پہلی ہجرت حبشہ اور ہجرت مدینہ میں خواتین شامل تھیں۔ اُنھوں نے مردوں کے ساتھ سفر کی صعوبتیں برداشت کیں۔ حضرت عائشہ ؓ نے خواتین کی تعلیم و تربیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔ سیرت رسول کو اگلی نسلوں تک منتقل کیا، وہ ہزاروں احادیث کی راوی ہیں۔ حضرت ام حبیبہؓ نے اپنے والد ابوسفیان کے ایمان لانے کا انتظار نہ کیا اور نہ ہی اپنے والد کی اجازت ضروری سمجھی اور اسلام قبول کرکے ثابت کیا کہ خواتین شعور کے لحاظ سے مردوں سے کم تر نہیں ہیں۔ تاریخ کی روشن مثال ہے کہ حضرت عمرفاروقؓ اپنی بہن فاطمہؓ کی تلاوت سن کر ایمان لائے۔ حضرت عمرؓ کے جاہ و جلال کے باوجود فاطمہؓ نے اپنے بھائی سے اسلام قبول کرنے کی اجازت نہ لی اور جب حضرت عمرؓ نے اپنی بہن پر تشدد کیا تو اُنھوں نے استقامت کا مظاہرہ کرتے ہوئے حضرت عمرؓ کے دل میں نرمی پیدا کی اور اسلام کی اشاعت میں دلیرانہ کردار ادا کیا۔ ام کلثوم بنت عقبہ ابھی کنواری تھیں کہ اسلام کی محبت ان کے دل میں پیدا ہوگئی وہ ہجرت کرکے مدینہ پہنچ گئیں۔ ان کے گھر والے اللہ کے رسول کے پاس پہنچے اور اپنی بچی کی واپسی کا مطالبہ کیا۔ آپ نے ان کا مطالبہ مسترد کردیا اور ثابت کیا کہ عورت مرد کی تابع مہمل مخلوق نہیں ہے اس کو معاشرے میں وہی حقوق حاصل ہیں جو مردوں کو حاصل ہیں اور خواتین اپنے فیصلے کرنے میں آزاد ہیں۔
اس مختصر کتاب میں فی الجملہ خواتین کا معاشرے میں کردار کو واضح کیا گیا ہے۔خواتین کو چاہیے کہ وہ اس کتاب کا ضرور بالضرور مطالعہ کریں۔